عمران خان کا بیان: پارٹی رہنماؤں کو مذاکرات سے روک دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی رہنما ڈیل کے لیے مذاکرات نہ کرے اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کرے۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان نے سخت ہدایات دی ہیں کہ پارٹی رہنما میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بات نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی نے اپوزیشن اتحاد کے ساتھ آئین اور جمہوریت کے لیے کام کرنے پر زور دیا ہے۔