نوجوانوں کو مواقع دے کر ترقی کی رفتار تیز کریں گے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے ملک کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا۔

انہوں نے زرعی شعبے میں تربیت حاصل کرنے والے 300 طلبہ کے پہلے گروپ کو چین بھیجنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کو دوبارہ فعال کرنا ہوگا تاکہ نوجوان ملک کی ترقی میں اپنا کردار بخوبی ادا کر سکیں۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کو دیہات میں انٹرپرینیورشپ شروع کرنے کی ترغیب دی اور حکومت کی جانب سے سہولیات اور سبسڈائزڈ قرضوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔