مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے پیچھ اسٹیبلشمنٹ اور بیرونی قوتوں کا بڑا ہاتھ تھا۔
انہوں نے پشاور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے معدنی وسائل پر کنٹرول کی کوششوں پر سخت تنقید کی اور واضح کیا کہ جے یو آئی 18ویں ترمیم پر کسی قسم کی قدغن کو قبول نہیں کرے گی۔
مولانا نے افغان مہاجرین کے جبری انخلا پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مہاجرین کی واپسی کے لیے ایک مناسب طریقہ کار اپنانا ضروری ہے۔