v
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا،سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب سندھ اسمبلی میں 6مئی کو ہو گا۔
سینیٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے سنیٹرتاج حیدر کے انتقال سے خالی ہو ئی تھی،الیکشن کمیشن کے مطابق 18اور 19 اپریل کو کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جائیں گے۔
26اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی،6مئی 2025 کو سینیٹ کی خالی نشست کیلئے پولنگ ہوگی،پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے سندھ سے خالی سینیٹ نشست کیلئے درخواستیں طلب کر لیں،نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ سینیٹ نشست کیلئے 18 اپریل تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔