چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پانچ روزہ دورے پر چین روانہ

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اتوار کو ایک پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے، جہاں وہ ایک بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی جائیں گے۔ اس دورے کا مقصد عدالتی نظام سے متعلق بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا اور تجربات کا تبادلہ ہے۔

چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

چیف جسٹس اور ان کے ساتھی ججز کا وطن واپسی کا شیڈول اگلے اتوار مقرر ہے۔