وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے افغانستان کا دورہ

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وہ افغان ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات، تجارت، اور علاقائی سلامتی سے متعلق اہم امور پر مذاکرات کریں گے۔

یہ اسحاق ڈار کا وزارتِ خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورۂ کابل ہوگا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط کی بحالی اور تعاون میں بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔