غزہ میں اسرائیلی بمباری کی شدت میں اضافہ، مزید 32 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری جاری ہے جس میں تازہ ترین فضائی حملوں کے نتیجے میں 32 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگنے سے 11 افراد جُھلس کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ مغربی غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف مشینری اور بلڈوزروں کو بھی نشانہ بنایا، جو ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔ ان حملوں کے باعث غزہ میں پولیو مہم بھی روک دی گئی ہے۔ اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 5 سے 7 سال تک جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے، جس میں اسرائیلی فوج کا انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ بھی شامل ہے۔

اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی کے سربراہ رونن بار نے نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔