ملک بھر میں سورج سوا نیزے پر،درجہ حرارت 50 ڈگری کے قریب پہنچ گیا

ملک بھر میں سورج سوا نیزے پر،درجہ حرارت 50  ڈگری کے قریب پہنچ گیا ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بھکر میں درجہ حرارت 50  ڈگری کے قریب پہنچ گیا،بھکرمیں درجہ حرارت 49.5 ڈگری،53 ڈگری محسوس کیا جارہا ہے،سرگودھا میں درجہ حرارت 46 ریکارڈ کیا جارہا ہے،ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ شہید بےنظیرآبادمیں گرمی 57 ڈگری کی محسوس کی جارہی ہے، بہاولپورکا درجہ حرارت 45 مگرمحسوس 56 ڈگری ہورہا ہے،لاڑکانہ میں درجہ حرارت 44 مگر شدت51 ڈگری جیسی ہے۔

اس کے علاوہ سبی میں 46،فیصل آباد 45،لاہور 46 اورملتان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد اورپشاور میں پارہ 43.5 ڈگری تک پہنچ گیا،مظفر آبادمیں 40.5،کراچی اور کوئٹہ میں 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا،گرمی کی لہر14جون تک برقرار رہےگی۔