احمد آباد میں ائیر انڈیا کی پرواز AI171 حادثے کا شکار ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بوئنگ 787 طیارہ، جس میں 242 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے، ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا.
یہ حادثہ احمد آباد کے میگھانی نگر علاقے میں پیش آیا، جو ائیرپورٹ کے قریب واقع ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق، طیارہ رن وے کے قریب ہی زمین سے ٹکرا گیا، جس کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے.ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ احمد آباد ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے