عالمی مارکیٹ میں ہلچل، اسرائیلی حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 13% اضافے کے ساتھ 78.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ بعد میں 73.07 ڈالر پر مستحکم ہوئی.

ماہرین کے مطابق، اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھی تو عالمی توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے، جس کے اثرات ترقی پذیر اور ترقی یافتہ معیشتوں پر پڑ سکتے .ہیں