اردن کی فضائیہ کی کارروائی، اسرائیل جانے والا ایرانی ڈرون مار گرایا

اردن کی فضائیہ نے اسرائیل کی جانب بڑھنے والے ایرانی ڈرون کو عقبہ ریجن میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا.

یہ کارروائی ایران کے اسرائیل پر حملے کے جواب میں لانچ کیے گئے ڈرونز کے اردنی علاقے میں گرنے کے خدشے کے تحت کی گئی.

اردنی حکام کے مطابق ائیر ڈیفنس سسٹم کو فوری طور پر فعال کیا گیا تاکہ میزائل اور ڈرونز گنجان آباد علاقوں میں گرنے سے جانی نقصان نہ ہو. اس واقعے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے.