ملائیشیا نے اپنے شہریوں کو اس سال حج پر جانے سے روک دیا


ملائیشیا کا کہنا ہے کہ ان کے شہری اس سال جولائی میں حج پر نہیں جائیں گے۔ یہ اقدام کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اس سال 30000 شہریوں نے حج پر جانا تھا۔

ملائیشیا مسلم اکثریتی ملک ہے اور کئی لوگ حج پر جانے کے لیے کئی کئی سال انتظار کرتے ہیں۔

ادھر آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا مسلمان ملک انڈونیشیا پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ وہ لوگوں کو اس سال حج پر نہیں جانے دے گا۔