پشاور میں قائم 2نئے تھانوں میں ایس ایچ اوز تعینات

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نئے قائم ہونیوالے تھانوں ”شاہ پور“ اور“رحمان بابا“میں باضابطہ طور پر ایس ایچ اوز کی تعیناتی کردی جبکہ عنقریب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نئے تھانوں کا افتتاح کرینگے واضح رہے کہ نئے تھانوں میں پہلے مرحلے عبدالستار کو ایڈیشنل ایس ایچ او ٗ محرر شاہد خان شاہ پور ٗ فخر عالم ایڈیشنل ایس ایچ او اور عابد علی کو محرر رحمان بابا تعینات کیاگیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز سی سی پی او محمد علی گنڈ اپور نے باضابطہ طورپر ایس ایچ اوز بھی تعینات کردیئے۔

جس کے مطابق انسپکٹر غفار خان کو تھانہ رحمان بابا او ر مکرم شاہ کو ایس ایچ او شاہ پور تعینات کردیاگیا ہے حکام کے مطابق عنقریب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان افتتاح کرینگے دوسری جانب نئے تھانوں کیلئے فرنیچرز ٗ ٹیلی فون اور دیگر سامان کی بھی منظوری دی گئی ہے۔