مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے تینوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان سے گھر سے روانہ ہوگئے۔
بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر قبل مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے تھے، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو موجود تھے۔
مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود اور کامران مرتضیٰ موجود تھے۔