خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 18افراد چل بسے

پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 18افراد چل بسے ٗ جبکہ 569افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ٗ ایک ہی روز میں سب سے زیادہ 304 افراد وائرس کو شکست دیکر صحت مند ہوئے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 773ہوگئی ہے 20ہزار 182مریضوں میں اب تک 5441صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 گزشتہ روز پشاور میں 5ٗ صوابی ٗ دیر لوئر ٗ باجوڑ ٗ ہری پور ٗ بٹ گرام میں ایک ٗ ایک ٗ سوات میں 3ٗ ملاکنڈمیں 2اور کرک میں 2افراد لقمہ اجل بنے واضح رہے کہ پشاور میں 380افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 6908ہے جن میں 671وائرس کوشکست دے چکے ہیں۔