خیبر پختونخوا میں کورونا کے وار مزید تیز ٗ اموات 789ہو گئیں 

پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا نے مزید 16 افراد کی جانیں لے لیں ٗ جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 789ہوگئی ٗ گزشتہ روز مزید 608نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 182نے مہلک وائرس کو شکست دی۔

پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں 6ٗ نوشہرہ 2ٗ چارسدہ ٗ مردان ٗ صوابی ٗ سوات ٗ دیر لوئر ٗ ملاکنڈ اور کرک میں ایک ٗ ایک شخص چل بسا ٗ ابھی تک 5623مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ٗ پشاور میں سب سے زیادہ 386اموات اور 7077مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صرف 691مہلک وائرس کو شکست دے سکے ہیں۔