پشاور۔آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینشن کونسل نے بجٹ کے موقع پر صوبائی اسمبلی چوک میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور دیگر مطالبات کے لئے مظاہرہ کیا جس میں صوبے بھر سے سرکاری ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مہنگائی کے تناسب سے سو فیصد تنخواہیں بڑھانے اور سرکاری ملازمین کو ان کا حق دینے کے مطالبات درج تھے مظاہرین نے سندھ حکومت کے حق میں جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے کئے بعد مظاہرین نے دھرنا دیا جس میں اسکولز آفیسر ایسوسی ایشن، تنظیم اساتذہ، آل کلرکس ایسوسی ایشن، ملگری استاذان، آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن، آل ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن ایسوسی ایشن، مزدوراتحادآل ٹان اینڈسٹی ڈسٹرکٹ شامل تھے۔
اس موقع پر صدر اسلم خان ٗ نائب صدر اصغر علی داؤدزئی ٗ اپٹا صدر عزیز اللہ خان ٗ صدر محمد شیر خان ٗ قیصر باچہ نے کہا احتجاج اور دھرنا بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر کر رہے ہیں حکومت نے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ظلم کیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہر چیز مہنگی کردی لیکن تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا حکمرانوں نے اپنی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ کیا لیکن غریب ملازمین کو بے آسرا چھوڑ دیا ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملازمین کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کرے انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو اگلا دھرنا اسلام آباد میں دینگے بعدازاں بجٹ اجلاس ختم ہونے پر دھرنا بھی ختم کر دیا گیا۔