محکمہ داخلہ کے آرمزسیکشن کے دفاتر بھی کھولنے کا فیصلہ 

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے دیگر سرکاری محکموں کے علاوہ صوبائی محکمہ داخلہ کے آرمزسیکشن کے دفاتر کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ا س سلسلے میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے آفس آرڈر کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون میں ہوم ڈیپارٹمنٹ میں آ رمزسیکشن کے دفاتر کو کھولنے کے علاوہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو دفاتر میں اسلحہ سیکشن کھولنے کے لئے مراسلہ ارسال کیاگیا ہے آ فس آرڈر کے مطابق پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز کے حوالے سے بھی سروسز فراہم کی جائیں گی، ٹرانسپورٹیشن،اور ڈیلر شپس لائسنسز بھی جاری کرنے کی سروس فراہم کی جائے گی۔