نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے صوبوں کوحفاظتی سامان کی گیارہویں کیھیپ کی ترسیل کردی ہے ۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کو ایک لاکھ 35 ہزار364 فیس ماسک دیے گئے۔
این ڈی ایم اے نے کہا کہ ماسک میں این 95، کے این 95 اور سرجیکل ماسک شامل ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو 62 ہزار988حفاظتی سوٹ، 79 ہزار سے زائد گاؤن دئیے گئے۔
این ڈی ایم اے نے کہا کہ ایک لاکھ 4 ہزار316دستانے اور14 ہزار سے زائد کیپس بھی دی گئیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ 60 ہزار حفاظتی عینکیں اور10 ہزار914 فیس شیلڈز بھی سامان میں شامل ہیں ۔
این ڈی ایم اے نے کہا کہ بلوچستان کو8 ہزار695 شوز کور اور1628 پلاسٹک بوٹ بھجوائے گئے۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ دیگر صوبوں کو بھی حفاظتی سامان کی ترسیل جاری ہے۔