دارلحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش سے جل تھل ہوگیا ۔
اسلام آباد میں کچھ دیر کےلیے تیز بارش ہوئی ،جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ،مظفر آباد اور نکیال میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ۔
سہانے موسم سے لطف اٹھانے کےلیے مری جانے والوں کا ایکسپریس وے پر رش لگ گیا ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ،لاہور میں شدید گرمی کے بعد آندھی چلی تو حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔
دوسری طرف پنجاب کے شہر گوجرانوالہ ،گجرات ، منڈی بہاء الدین ،حافظ آباد،سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب کے مختلف میں بارش کے ہوتے ہیں گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ برسات کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔
محکمہ موسمیات نےبالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔