خواجہ آصف نے کابینہ میں غیر ملکی افراد کی موجودگی پر سوال اٹھادیا

سابق وزیرِ خارجہ اور سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے غیر ملکی افراد کی کابینہ میں موجودگی پر سوال اٹھادیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونین اور مشیران کی دہری شہریت پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف کا ردِعمل سامنے آگیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ غیر ملکی شہری پارلیمان کا رکن نہیں بن سکتا تو وہ کابینہ کا رکن کیونکر ہوسکتا ہے؟

اس سے قبل ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان غیر ملکی شہریت کے حامل معاونین سے استعفیٰ لیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت سے سوال کیا کہ دہری شہریت والے 22 کروڑ عوام کی قسمت کے فیصلے کیوں کر رہے ہیں؟