حمزہ علی عباسی اورنیمل خاورکے گھربیٹے کی پیدائش

سوشل میڈیا ویب سائٹس پرفعال اداکارحمزہ علی عباسی اوراداکارہ نیمل خاورکے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا ویب سائٹس پراپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارنے بیٹے کا نام محمد مصطفٰی عباسی رکھا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ خدا کرے کہ ان کا بیٹا، شکرگزار، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللہ اس کی دنیا و آخرت کی زندگی کو سنوارے، ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیئے۔

واضح رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاورگزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔