اداکارہ سوزین فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ سوزین فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

 سوزین فاطمہ نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں اور اپنی شادی کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے شادی گزشتہ سال دسمبر کی 16 تاریخ کو کی تھی تاہم سوزین کی جانب سے اپنی شادی کا خلاصہ تصاویر کے ساتھ گزشتہ روز کیا گیا۔ 

 سوزین فاطمہ نے پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ دو لوگوں نے ایک سفر پر چلنے کا فیصلہ کیا، ہم نے محبت کو ڈھونڈا نہیں بلکہ ایک ساتھ بنایا ہے۔

اداکارہ نے اپنی شادی کی تصویر جیسے ہی شیئر کی ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوزین فاطمہ نے مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں چاندنی، محبت ہے زندگی، میری ماں، جہیز، بانجھ، بڑی بہو شامل ہیں۔