پاکستانی اداکارہ میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ایک نیا پیغام دیا ہے۔
انہوں نے اپنے حالیہ شوٹ کے دوران مکمل طور پر بدلا ہوا انداز اپنایا اور ایک انگریزی گیت پر جھومتی ہوئی ویڈیو شیئر کی۔
مداحوں نے اس پوسٹ پر بھرپور ردعمل دیا، کچھ نے اسے "پوسٹ بریک اپ گلو" قرار دیا، جبکہ دیگر نے کہا کہ میرب علی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں۔ ان کے ساتھ اداکار خوشحال خان بھی موجود تھے، جن کے ساتھ ان کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی ہے۔
اپنی حالیہ پوسٹ میں وہ میک اپ روم میں انگریزی گیت 'APT' گاتے ہوئے دکھائی دیں، اس شوٹ کے دوران اداکار خوشحال خان بھی میرب علی کے ساتھ موجود تھے، جن کے ساتھ ان کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی ہے۔
میرب علی کے مداحوں نے اس پوسٹ پر بڑی تعداد میں ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ عاصم اظہرسے علیحدگی کے بعد بھی پوری طرح خوش اور پراعتماد نظر آ رہی ہیں،کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے لکھا، ’’لگتا ہے میرب کو کوئی فرق نہیں پڑا، وہ عاصم کو یہ پیغام دے رہی ہیں کہ وہ بالکل خوش ہیں‘‘جبکہ کئی دیگر صارفین نے ان کے چہرے کی تازگی کو "پوسٹ بریک اپ گلو" قرار دیا ہے۔