سنگین الزامات اور قانونی کارروائی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور مان ڈوگر سمیت پانچ افراد کے خلاف ریپ، غیر قانونی نظربندی اور بلیک میلنگ کے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
ایف آئی آر کے مطابق عائشہ شرافت نامی خاتون نے سوشل میڈیا پر سلمان حیدر سے دوستی کی، جس کے بعد اسے رائیونڈ روڈ پر واقع ایک گھر میں بلایا گیا اور مبینہ طور پر ڈرایا دھمکایا گیا، ریپ کیا گیا اور نامناسب ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا گیا.
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی.