سکون اور خود کی بحالی کو ترجیح پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اس بار عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وضاحت کی۔
انہوں نے انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ مسلسل کام اور سفر کے بعد وہ آرام اور ذہنی سکون چاہتی تھیں، اسی لیے انہوں نے نئے کپڑے نہیں پہنے، تیار نہیں ہوئیں، اور تین دن مکمل آرام کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت خود کے لیے تھا، جس میں انہوں نے سر میں تیل لگایا، اچھا کھانا کھایا، اور خاموشی میں دعائیں مانگیں۔

ہمیشہ دل کی بات سننے کا مشورہ دیا۔