فضیلہ قاضی کا شادی شدہ جوڑوں کے لیے قیمتی مشورہ

پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی شدہ جوڑوں کو رشتہ مضبوط بنانے اور ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے قیمتی مشورہ دیا ہے۔

ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی ایک ایسا رشتہ ہے جس میں دو لوگ مختلف پس منظر سے آتے ہیں، اس لیے میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے اسپیس دینا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ازدواجی زندگی میں لچک ضروری ہے، جبکہ ضد نہیں ہونی چاہیے۔

ان کے شوہر قیصر خان زمانی نے بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ گھر بھی ملک کی طرح معاشی استحکام پر چلتا ہے، مرد کو مالی طور پر مضبوط ہونا چاہیے تاکہ گھر اچھی طرح چل سکے۔