خیبرپختونخوا حکومت نے جشنِ آزادی کی تیاریوں کا شیڈول جاری کردیا، شیڈول کے تحت 14 اگست کو8 بج کر58 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کے لیے ٹریفک روک دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی سے متعلق کے پی کے حکومت نے اپنی حکمت عملی وضع کردی ہے. جاری کردہ شیڈول کے تحت جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز 8 اگست سے ہوگا، 8 سے 14 اگست سرکاری ملازمین قومی پرچم کے بیج لگائیں گے، 14 اگست کو8 بج کر58 منٹ پرسائرن بجاکر ایک منٹ ٹریفک روک دیا جائے گا۔
8 سے14 اگست تک تمام سرکاری محکمے جشن آزادی کےبینرز آویزاں کریں گے۔
14 اگست کو چھوٹی بڑی مساجد میں ملکی ترقی اور استحکام کی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ 14 اگست کو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز، عوامی اور نجی مقامات پر پرچم کشائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ آزادی کا دن قریب آتے ہی ملک میں جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، بچے بڑے ہر عمر کے افراد بازاروں میں لگے اسٹالز سے مند پسند بیجز اور جھنڈیاں خرید رہے ہیں۔ البتہ حکومت نے کرونا کے پیش نظر عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔