پشاور۔ پشاور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس میں جواب دعویٰ جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 5ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی
گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج عبدالماجد کی عدالت میں وزیراعظم کی جانب سے سینئرقانون دان محمد حبیب قریشی اور سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کے وکیل بھی پیش ہوئے دوران سماعت محمد حبیب قریشی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ 14دسمبر2019کوسیشن کورٹ کی جانب سے دعویٰ خارج کرنے کے اقدام کو پشاورہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے جہاں پشاورہائیکورٹ میں 12اکتوبر کو سماعت مقرر ہے ہائیکورٹ میں کیس پر سماعت جلد مقررکرنے کی درخواست بھی دی ہے لیکن تعطیلات کی وجہ سے کیسز پر سماعت نہیں ہورہی ہے لہٰذا انہوں نے استدعا کی کہ جب تک ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست پر فیصلہ نہیں آتا عدالت سماعت ملتوی کرے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر کیس کی سماعت 5ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔