ملک میں سیاحتی مقامات اور ہوٹل کھل گئے، مارکیٹس میں ہفتے کی چھٹی کی پابندی بھی ختم

پشاو ر۔ ملک بھر میں قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرا ٓمد شروع ہو گیا، سیاحتی مقامات اور ہوٹل کھل گئے۔  (آج) پیر سے جم، تھیٹرز کھول دیئے گئے، 10 اگست سے ریسٹورنٹس، کیفے کھل گئے۔ تعلیمی ادارے اور شادی ہالز 15 ستمبرسے کھولے جا سکتے ہیں گئے۔ مارکیٹس میں ہفتے کی چھٹی کی پابندی کوبھی ختم کردیاگیا، تاجر پرانے طریقہ کار کے مطابق دکانیں کھول سکتے ہیں۔پیر سے پبلک پارکس و دیگرمقامات کھول دیئے جائیں گے، کبڈی، کشتی، رگبی کے علاوہ باقی اسپورٹس کی اجازت ہو گی۔  پیرسے جم، تھیٹرز کھل جائیں گے۔ روڈ ٹرانسپورٹ پر بھی تمام بندش ختم کر دی گئیں

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں اور شادی ہال کے سواباقی تمام شعبے آج سے کھل جائیں گے۔ اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور اکرم اللہ خان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیااعلامیہ میں واضح کیا گیاہے کہ شادی ہال اور تعلیمی اداروں کے سوا باقی تمام شعبوں کو آج سے کھولنے کی اجازت ہو گی۔

مراسلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں سے اجازت کے بعد مذہبی اجتماعات کی بھی اجازت ہو گی اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی اجازت  ہوگی۔ سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اپنے دائرہ اختیار میں تمام اداروں کیلئے  ایس او پیز کا تعین کریں اور اس پر عملدرآمد بھی یقینی بنائیں۔