آج کے ڈرامے میں معاشرے کا توازن نہیں دکھایا جاتا ‘ مسعوداختر بڑے بڑے گھر، گاڑیاں اور مہنگے ملبوسات دکھانے پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے ‘ سینئر اداکار

سینئر اداکارمسعود اختر نے کہا ہے کہ جب ماضی میں پی ٹی وی پر ڈرامہ پیش کیا جاتا تھا تو تمام عمر کے لوگ اور طبقات یہ ڈرامہ دیکھتے تھے لیکن آج جو ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے وہ صرف ایک طبقہ دیکھتا ہے ، آج کے ڈرامے میں کہانی کی بجائے بڑے بڑے گھر، گاڑیاں 
اور مہنگے ملبوسات دکھانے پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے ۔

                    Masood Akhtar Stresses Writing On New Subjects | Pakistan Point

ایک انٹرویو میں سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ڈرامے کے اداکار پھٹے پرانے کپڑے پہنیں میں صرف ترجیحات کی بات کر رہا ہوں کہ اب ڈرامہ کس چیز کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا جاتا ہے ۔ ہمارے معاشرے میں آج بھی  غریب کے پاس دو وقت کی روٹی نہیں ، جہیز نہ ہونے کی وجہ سے گھر بیٹھے بیٹھےغریب کی بیٹی کے سر میں چاندی اتر آتی ہے ،غریب کابچہ محنت کر کے مقام حاصل کر لیتا ہے لیکن اسے ڈرامے کا موضوع نہیں بنایا جاتا ۔ کیا آج ہمارے ڈرامے میں توازن ہے ہمارے ڈرامے میں صرف امیر طبقات کی کہانیاں دکھائی جاتی ہیں اور جن لوگوں کے پاس وسائل نہیں ہیں ا ن میں ایسے ڈرامے دیکھ کر بے چینی پھیلتی ہے-