راولپنڈی اور اسلام آباد میں 5ماہ بعد میٹرو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے،میٹرو بس سروس آئندہ چند دنوں میں شروع کردی جائے گی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ میٹرو بس سروس کے ایس او پیز کے تیار کیے جارہے ہیں ،میٹرو بس سروس کے تمام آپریٹرز کو تیار رہنے کی ہدایات کردی گئیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ میٹرو ٹریک پر آزمائشی طور پر بسیں چلائی جارہی ہیں،پنجاب حکومت کی حتمی اجازت سے ہی میٹرو سروس بحال کردی جائے گی ۔