مجھ پر کسی نے حملہ کیا نہ گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا، صبا ء قمر 

 

لاہور۔اداکارہ صبا ء قمر نے کہا ہے کہ نہ تو مجھ پر کسی نے حملہ کیا ہے اور نہ ہی میری گاڑی پر پتھرا ؤکیا گیا۔گزشتہ روز ٹوئٹر پر اداکارہ صبا قمر سے منسوب جعلی اکاؤنٹ پر یہ ٹوئٹ کیا گیا کہ جب میں گھر واپس جا رہی تھی تو کسی نے مجھ پر حملہ کیا اور گاڑی پر پتھرا ؤبھی کیا گیا۔

صباء قمر نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا کیونکہ یہ جعلی اکاؤنٹ ہے اور اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا ٹک ٹاک پر بھی کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور وہاں بھی کسی نے میرا جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا ہے#