اقوام متحدہ کا لبنان کو 50ہزار ٹن گندم کا آٹا بھیجنے کا اعلان 

 

نیویارک۔ اقوام متحدہ کا عالمی ادارہ خوراک امونیم نائٹریٹ دھماکوں سے متاثرہ لبنان کو 50 ہزار ٹن گندم کا آٹا بھیجے گا جس کا مقصد لبنان کی گندم کی سپلائی کو مستحکم کرنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے تعاون انسانی امور (اور سی ایچ اے) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے سے قبل لبنان کی حکومت نے اناج کا کوئی سٹریٹجک ذخیرہ نہیں رکھا تھا اور دھماکے میں ملک کے واحد اناج کے گودام میں نجی طور پر رکھا گیا گندم کا تمام ذخیرہ ضائع ہو گیا تھا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ آٹا ملک میں قومی سپلائی کو مستحکم کرنے اور خوراک کی قلت کو دور کرنے کے لیے بھیجا جائے گا کیو نکہ اس وقت لبنان میں صرف6 ہفتے کے لیے آٹے کا ذخیرہ موجود ہے جو مارکیٹ کی ضرورت کو پورا کر سکتا ہے رپورٹ کے مطابق ساڑھے 17 ہزار ٹن آٹے کی ابتدائی شپنگ آئندہ 10 روز میں لبنان پہنچے گی جو بیکریوں کو فراہم کیا جائے گا اور ایک ماہ کی ضرورت کو پورا کرے گی۔