پرتگال نے جنگلات کی آگ بجھانے کیلئے اسپین اور مراکش سے مدد طلب کرلی

پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے کیلئے اسپین اور مراکش سے مدد طلب کی گئی ہے۔ 

دارالحکومت لزبن سے سول پروٹیکشن اتھارٹی کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث آویرو اور ویزیو کے اضلاع میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

لزبن سے خبر ایجنسی نے بتایا کہ مغربی یورپی ملک پرتگال میں آگ سے درجنوں مکانات تباہ اور ہزاروں ہیکٹر پر موجود جنگلات جل گئے۔ 

پانچ ہزار سے زائد فائر فائٹرز پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، پرتگال کی حکومت نے تمام متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔