مقبوضہ کشمیر میں 1500 سے زائد کشمیری گرفتار،بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن جاری

پہلگام میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ متعدد علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک 1500 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز شہریوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ دھمکیاں بھی دے رہی ہیں۔

اس دوران بھارت کے مختلف علاقوں میں مقیم کشمیری طلبہ بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ان سے رہائش خالی کروانے کے مطالبات کیے جا رہے ہیں اور بعض مقامات پر ان پر براہ راست حملے کیے گئے ہیں، جیسا کہ ہماچل پردیش میں ایک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہوا، جہاں دروازے توڑ کر کشمیری طلبہ پر حملہ کیا گیا۔

یہ اقدامات اُس سانحے کے بعد کیے جا رہے ہیں جس میں پہلگام میں فائرنگ سے 26 افراد جان سے گئے تھے۔