احتیاط کریں،کورونا ختم نہیں ہوا، حکومت کا مائیکرو لاک ڈاؤن کا اعلان 


اسلام آباد وفاقی وزیراسدعمر نے کہا ہے کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ پاکستان مکمل طورپر کورونا سے محفوظ ہے، کورونا وائرس بالکل بھی ختم نہیں ہوا، اب ہم مائیکرو لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں، جس میں ان علاقوں کے بجائے مخصوص عمارت یا جگہ پر لاک ڈاؤن ہوگا۔ وفاقی وزیر اسدعمر نے این سی اوسی میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے 78ہزار سے زائداموات کاخدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

 اپریل میں کوروناسے نمٹنے کیلیے ایک جامع منصوبہ بنایاگیا، وطن عزیزمیں گزشتہ روزکوروناسے15اموات ہوئیں، کہاں 78ہزاراموات کاخدشہ اورکہاں 15اموات۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ، این سی اوسی کی ٹیم تمام صوبوں میں جاکرٹریننگ کرارہی ہے، ابھی یہ کہنے کی پوزیشن میں نہیں کہ کوروناختم ہوگیا ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈان کووباکی کمی کیساتھ کم کرتے گئے، اب ہم مائیکرو لاک ڈان کی طرف جارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس نے بھی کہا پاکستان نے بہت زبردست کام کیا جبکہ یواین صدر بھی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سے سیکھاجائے، عوام کی بڑی تعداد کے تعاون کی وجہ سے مثبت نتیجہ سامنے آیا،

 میڈیا نے تاریخی طریقے سے عوام تک کورونا کے خلاف پیغام پہنچایا۔ اسد عمر نے کہا کہ ملک میں اسوقت20اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈان ہے، پاکستان میں 100میں سے 3سے کم فیصدکم کیسز آرہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نسبت دیگرممالک میں کوروناکیسز بڑھ رہے ہیں، یہ نہ سمجھا جائے کہ پاکستان مکمل طورپر محفوظ ہے،احتیاط نہ کرنے پر کورونا کا پھیلاؤ بڑھ بھی سکتا ہے۔