سعودی نجی سکول

سعودی حکومت کی پرائیویٹ سکول میں بھی مقامی افراد تعینات کرنے کے احکامات سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے ملک میں موجود نجی اور بین الاقوامی اسکولوں کے پرنسپلز کو برطرف کرکے مقامی افراد کو ان عہدوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطاابق 'سعودی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں قائم تمام نجی اور بین الاقوامی اسکولوں کے پرنسپلز کو سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔تاہم اس فیصلے پر عمل درآمد 11 اگست 2020 سے ہوگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے 'نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر عبدالرحمٰن العاصمی نے تمام تعلیمی اداروں کو فیصلے پر عمل درآمد کے لیے خط لکھا ہے'، جس میں تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 'تمام نجی اور بین الاقومی اسکولوں کے غیر مقامی پرنسپلز کو 11 اگست 2020 سے سبکدوش کردیا جائے' ۔ سعودی وزارت تعلیم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نجی اسکول سعودی عرب کے اہل شہریوں کو اپنے پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز تعینات کریں'۔ رپورٹ کے مطابق 'یہ فیصلہ نرسری، پرائمری، مڈل، ثانوی سمیت تعلیم کے تمام درجوں کے لیے مقرر پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز پر لاگو ہوگا'۔ تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ حکومت کی ان ہدایات سے تمام سرمایہ کاروں کو بھی مطلع کردیا جائے۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ برس اہم اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی غرض سے قومی پالیسی اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے نئے ضوابط جاری کئیے تھے، جس کے تحت حکومت نے نجی اسکولوں کو دو کے بجائے تین منزلہ عمارت تعمیر کرنے کی بھی اجازت دی تھی تاکہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو وسعت دی جاسکے۔ قومی پالیسی کے تحت ہر طالب علم کے لیے اسکول میں ایک مربع میٹر کی جگہ مختص کرنے کی پابندی عائد کی گئی جبکہ اسکولوں میں فاصلے کی شرط ختم کردی گئی تھی۔