ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے 747 کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے 747 کیسزاور 9 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار047 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 ہزار 261 ہے، ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 65 ہزار 624 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار722 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں اب تک 22 لاکھ 53 ہزار131 ٹیسٹ ہوچکے، ملک بھرکے اسپتالوں میں 149 مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار632، دوسرے نمبرپنجاب میں مریضوں کی تعداد 95 ہزار 203، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 35091 ، بلوچستان میں تعداد 12144، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15346، آزاد جموں وکشمیر 2179، گلگت میں 2452 ہو گئی ہے۔
ملک بھرکے اسپتالوں میں 149 مریض وینٹی لیٹرپرہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار 311 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔