معیار برقرار نہ رکھا تو فلم کی طرح ڈرامہ انڈسٹری بھی تباہ ہوجائیگی،وسیم عباس

لاہور۔ سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ اگر ہم اپنی ڈگر سے ہٹ گئے اور معیار بر قرار رنہ رکھاتوفلم انڈسٹری کی طرح ڈرامہ انڈسٹری بھی زوال کاشکار ہو جائے گی،ریٹنگ کیلئے ہرگز ایسے موضوعات پر مبنی ڈرامہ سیریلز نہیں دکھانی چاہئیں جس سے ہمارے معاشرے پر منفی اثر ہو۔

ایک انٹر ویو میں وسیم عباس نے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ بنیادی طور پر ایک تفریح ہے‘ لیکن اس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ ایسے موضوعات کو بھی کہانی کی شکل دیدی جائے جس سے معاشرے کی اصلاح کی بجائے بیگاڑ پیدا ہو۔

بعض ڈراموں کی کہانی پر سخت تشویش ہے اور میں اس پر بات بھی کرتا ہوں‘ہمیں چاہئے کہ ڈرامے کے ذریعے اپنے معاشرے کی اصلاح کریں اور لوگ آج بھی اصلاحی ڈرامے دیکھنا چاہتے ہیں۔