حوریہ خان کا ملی نغمہ اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا

لاہور۔معروف گلوکارہ حوریہ خان کا نیا ملی نغمہ”میرا دل بولے ہے پاکستان“  اس یوم آزادی پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ اس ملی نغمے کو یوم آزادی پر سازگولڈ پروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا تھا۔

اس گانے کی شاعری شہزاد خان نے لکھی تھی جبکہ اس کی موسیقی حسن ترک نے ترتیب دی تھی‘اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن ملک آصف شہزادنے دی تھی اور ڈی او پی ابراہیم فیض تھے‘ اس گانے کو علیز میڈیا کے پلیٹ فارم سے تیار کیا گیاہے‘ جس کے پروڈیوسر شہزادخان ہیں۔