اسلام آباد۔ جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف علی زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری کردی گئی۔
احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کردی جس کے مطابق آصف زرداری نے یونس قدوائی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینون بنائی۔ آصف زرداری نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بنک سے قرض لینے کا منصوبہ بنایا اور جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکانٹ میں منتقل کی۔
چارج شیٹ کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے کی کرائم پروسیڈ (کالا دھن)چھپانے کے لیے اسے جعلی اکانٹس میں گھمایا گیا۔ آصف علی زرداری نے اپنے موقف میں کہا کہ تمام الزامات کو مسترد کرکے اپنا مکمل دفاع کروں گا۔