پاکستان میں امن اور کورونا کنٹرول ہونے کے پیچھے وردی ہے، فیاض چوہان 

لاہور۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن اور کورونا کے کنٹرول ہونے کے پیچھے وردی ہے۔

الحمرا آرٹ گیلری میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے"بلیک ڈے"کے نام سے تصویری نمائش ہوئی جس کا افتتاح وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے پیچھے وردی نہ ہو تو کلبھوشن جیسے کیریکٹر جو ہر جگہ موجود ہیں ہمیں جینے نہ دیں۔
 

افواج پاکستان کے ساتھ 22 کروڑ پاکستانیوں کا دل دھڑکتا ہے، آج پاکستان میں امن ہے تو اس کے پیچھے وردی ہے، آج ہم پرسکون طریقے سے یہاں کھڑے ہو کر اپنے دشمن کے خلاف بات کر رہے ہیں اس کے پیچھے وردی ہے.

آج کورونا وائرس کنٹرول ہوا ہے تو اس کے پیچھے وردی ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نمائش میں نام نہاد سوشلسٹ بھارت کے مظالم کا پردہ چاک کیا گیا ہے، نریندرمودی اس آر ایس ایس کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔