حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کافیصلہ

اسلا م آباد۔حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
مشیر زلفی بخاری نے کہا کہ اورسیز پاکستانی براہ راست سرمایہ کاری اور بینکوں کو ادائیگی کرسکیں گے، اوررسیز پاکستانی اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی ترقی میں اوررسیز پاکستانیوں کواہم اسٹیک ہولڈرز بنانا چاہتی ہے۔

اسی کے پیش نظر اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیجیٹل بینکنگ کے بعد اورسیز پاکستانی براہ راست سرمایہ کاری اور بینکوں کو ادائیگی کرسکیں گے۔ اسی طرح بتایا گیا ہے کہ معاون خصوصی زلفی بخاری نے”روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس”منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اوراسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوگئی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آئے  بغیر مکمل آپریشنل بینک اکاؤنٹ کھلواسکیں گے۔

بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بنیادی معلومات،دستاویزآن لائن فراہم کرنا ہوں گیاوورسیز ہم وطنوں کو پاکستانی بینکنگ کاجدیدڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیا جائیگا۔فنڈز ٹرانسفر،بل پیمنٹ،ای کامرس سمیت تمام بنیادی بینکنگ سروسز دستیاب ہوں گی۔منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوں گے،بینکوں کی جانب سیفکس ڈیپازٹ پروڈکٹس کی ا?فرز سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا، رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری کے لیے براہ راست ٹرانزیکشن کی سہولت مل سکے گی۔

اوورسیز پاکستانی اپنی مرضی سے مقامی یا فارن کرنسی میں اکاؤنٹ کھلواسکیں گے،اوورسیز پاکستانی جس وقت چاہیں اپنا سرمایہ بغیر پیشگی اجازت نکال سکتے ہیں۔اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کا شاندار موقع فراہم کر رہے ہیں، ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت اوورسز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق منصوبہ ڈیزائن کیاگیا،اوورسیز کمیونٹی کو ملکی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈرز بنانا چاہتے ہیں۔