ایل پی جی کی  قیمت میں5روپے کلو اضافہ،گھریلو 60، کمرشل سلنڈر 230روپے مہنگا

 

لاہور۔ تبدیلی سرکار نے عوام کو ایک اور جھٹکا دیدیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ،گھریلوسلنڈر60،کمرشل سلنڈر230 روپے مہنگا ہو گیا۔

 ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلواضافہ ہوگیاہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر60 جبکہ کمرشل سلنڈر 230 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

نئے اضافے کے بعد  ایل پی جی کی قیمت 105روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ تفتان بارڈر سے سپلائی بند ہونے کے باعث ایل پی جی مہنگی ہوئی ہے۔