بھارت کو پاکستانی پوسٹوں کی اطلاعات فراہم کرنیوالے سہولت کار کی فیملی گرفتار 

 

راولپنڈی۔ پولیس نے بھارت کو پاکستان پوسٹوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے سہولت کار کی فیملی گرفتار کرلیا۔
 آزادکشمیر فتح پور پولیس نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو پاکستان پوسٹوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے سہولت کار کی فیملی گرفتار کرلیا تاہم بھارت کو اطلاعات فراہم کرنے والا سہولت کارگرفتار نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے خاندان کے 4 افراد کو مندرہ سے حراست میں لیا،

 ملزم جلال خان 8 مقام میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارتی فوجیوں کی معاونت کرتا تھا، جلال پاکستانی چوکیوں کی لوکیشن بھارتی آرمی کو بتاتا تھا۔ رات گئے ہونے والی کارروائی میں خفیہ اداروں کے علاوہ پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورسز راولپنڈی پولیس کے علاوہ آزاد کشمیر پولیس نے بھی حصہ لیا

”را“ سلیپر سیل لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کی چیک پوسٹس کی نشاندہی کرتا تھا جس کے نتیجے میں انڈین آرمی پاک فوج کی چیک پوسٹس کونشانہ بناتی تھی را ایجنٹ محمد جلال ولد نور محمد سکنہ اولی پنجانی کوٹلی اہل خانہ سمیت گوجرخان میں رہائش پذیر تھا،ملزمان کے خلاف فتح پور نکیال میں مقدمہ 135/20 درج کیا گیا تھا جس کے اندراج کے بعد ملزم اہل خانہ کو لے کر گوجر خان منتقل ہو گیا تھا، گرفتار اہل خانہ نامعلوم مقام پر منتقل کر دیئے گئے۔