توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدرآصف زرداری احتساب عدالت پہنچ گئے۔
توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری احتساب عدالت پہنچ گئے۔ وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ پہلے حاضری سے استثنی کی درخواست پردلائل دیں گے، اگر جج کی جانب سے درخواست مسترد ہوگئی تو پھر آصف زرداری عدالت میں پیش ہوں گے۔
آصف علی زرداری نے طبیعت ناسازی کے باعث 12 اگست کو حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی تھی۔
آصف زرداری کی پیشی کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے احتساب کورٹ کے سخت سکیورٹی انتظامات کرلیے، ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے قابل ضمانت وارنٹ کے اجراء پر بانڈز جمع کرا دیئے تھے، سیکورٹی حالات سمیت کورونا کے باعث آصف زرداری کو ویڈیو لنک پر لینے کی درخواست کی ہے،
آصف زرداری کا وکیل ہونے کے باوجود پولیس نے مجھے بھی روکنے کی کوشش کی، مجھے اب پیدل نیب کورٹ جانے کی اجازت دی گئی ہے، بتائیں اتنے سخت حالات میں کیس کیسے چلے گا۔