ناروے میں بھارتی جاسوس گرفتار، جرم کا اعتراف بھی کرلیا

 ناروے میں پولیس نے ایک بھارتی جاسوس کو گرفتار کرلیا ہے جس نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نارویجن پولیس نے ہفتے کے روز اہم میٹنگ میں بیٹھے ہوئے پچاس سالہ بھارتی نژاد شہری ہرشرن سنگھ کی مشکوک حرکات کا نوٹس لیا۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر ہرشرن نامی شخص کو گرفتار کیا اور ا±س کے پاس سے اہم دستاویزات برآمد کرلیں۔

ملزم نے دوران تفتیش جاسوسی کا اعتراف کیا اور افسران کو بتایا کہ ا±س کے بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے روابط تھے اور ملاقات بھی رہتی تھی، ہر میٹنگ میں وہ اہم معلومات بمعہ دستاویزات خفیہ ایجنسیوں کو فراہم کرتا تھا۔

ہرشرن نے نارویجن پولیس کو بتایا کہ ا±س نے جاسوسی کے بدلے بھاری رقم بھی وصول کی ہے۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ہرشرن پر فردِ جرم عائد کی اور ا±سے چار ہفتوں کے لیے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

 نارویجن میڈیا رپورٹ کے مطابق ہرشرن پر عائد ہونے والی فرد جرم پر ا±سے کم از کم پندرہ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔