فیفا کو کورونا وائرس کی وجہ سے آمدنی میں 120 ملین ڈالر کمی کا خدشہ ہے۔
فیڈرل انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن کو کورونا وائرس کی وجہ سے آمدنی میں 120 ملین ڈالر کمی کا خدشہ ہے۔ البتہ اسے یہ بھی یقین ہے کہ 22-2019 دورانیے کے دوران متوقع منافع حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔
فیفا کو آئندہ برس کلب ورلڈ کپ ملتوی کرنے کی وجہ سے 200 ملین ڈالر کی مجوزہ آمدنی نہیں ہوگی، اس وجہ سے اخراجات میں بھی کمی کی جا سکتی ہے۔