قومی کرکٹر سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے والد  انتقال کرگئے۔

سدرہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس غمگین خبر کا اعلان کیا اور اپنے والد کی روح کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔ انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ ان کے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، ان شاء اللہ۔

اس کے علاوہ، چند دن پہلے سدرہ امین نے اپنے شادی کے حوالے سے تصاویر شیئر کی تھیں اور اپنے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی اطلاع دی تھی۔